آھنگ سخن- محفل مشاعرہ
ھم نصابی سرگرمیاں نہ صرف طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلاء بخشتی ھیں بلکہ انہیں نصاب کے اسرار و رموز کو سمجھنے میں معاونت فراھم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو تفریح طبع کے مواقع بھی فراھم کرتی ھیں ـ انہی عوامل اور رئیس الجامعہ کے طلباء کے لۓصحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے نظریے کو مد نظر رکھتے ھوۓ المہندس ادبی تنظیم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کےزیر اھتمام آھنگ سخن ـ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا. ڈاکٹر محمد عثمان ارشد نے المہندس کابینہ کے ھمراہ معززمہمانوں کا استقبال کیاـ